جمعه 15/نوامبر/2024

ڈیڑھ ہزار سے زیادہ یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

پیر 10-اپریل-2023

اسرائیلی فوج اورپولیس کی فول پروف سکیورٹی میں آج سوموار کو1531 یہودی آباد کاورں نے دھاوا بولا اور مقدس مقام کیبے حرمتی کی۔

دوسری جانباسرائیلی فوج نے یہودی شرپسندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیےقبلہ اول کوفوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔ آج اتوار کو 1530 یہودی آباد کار پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میںداخل ہوئے۔

یہودی آباد کار 23 گروپوں کی شکلمیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ انہیں اسرائیلی پولیس کی طرف سے فول پروف سکیورٹیفراہم کی گئی تھی۔ کل اتوار کے روز ایک ہزار سےزائد یہودی آباد کاروں نے قبلہ اولکی بے حرمتی کی تھی۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلیپولیس کی جانب سے نمازیوں پر حملے کے بعد اس کے ارکان نے اتوار کو ایک مرتبہ پھرمسجد اقصی کے صحنوں اور احاطوں پر دھاوا بول دیا۔ یہودی تہوار ’’ عید الفصح‘‘ کےچوتھے دن یہودی آباد کاروں کو سخت حفاظتی انتظامات میں زبردستی مسجد اقصی کے احاطےمیں داخل کرایا گیا۔ اس حملے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

دراندازی کرنے والوںنے گروپوں کی شکل میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری انکی حفاظت کرتی رہی ۔ القدس کے قدیم شہری علاقے میں شدید تناؤ کی کیفیت میں بھی یہودیوںنے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی اور وہاں پر اپنی رسومات ادا کیں۔

مختصر لنک:

کاپی