فلسطینی مزاحمتیکارکنوں اور نوجوانوں نے گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں 16 مزاحمتی کارروائیاں کیں جن میں فائرنگ کی 3کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
فلسطینی انفارمیشنسینٹر "معطی” نے 3 فائرنگ کی کارروائیوں کی نشاندہی کی۔مولوٹوف کاک ٹیلکی 2 اور یہودی آباد کاروں کے ساتھ تصادم کی 9 کارروائیاں کی گئیں۔
یروشلم میں، یافااسٹریٹ پر گاڑی تلے روندنے کی کوشش دیکھنے میں آئی، جب کہ مسجد اقصیٰ اور شعفاطچوکی کے اطراف میں جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران پٹاخے چلائے گئے۔
مزاحمت کاروں نےبرقین، جنین، میرو بستی اور دوتان چوکی میں قابض فوجیوں پر فائرنگ کی اور برقیناور طورہ میں جھڑپیں ہوئیں۔
طوباس، بیت لحم،اور الخلیل میں قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم، دھماکہ خیز آلا کےدھماکے، اور پٹاخے پھینکنے کا مشاہدہ کیا۔
گذشتہ مارچ میںمزاحمت کاروں اور انقلابی نوجوانوں نے 1055 مزاحمتی کارروائیاں کیں۔ ان میں سے143 فائرنگ اور قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں جن میں سے 54 جنین میں اور46 شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس میں کی گئیں جن میں دو اسرائیلی ہلاک اور 25فوجی اور آباد کار زخمی ہوئے۔