جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ پر ایک ہزارآباد کاروں کا دھاوا، مسجد فوجی چھاؤنی میں تبدیل

اتوار 9-اپریل-2023

اسرائیلی فوج اورپولیس کی فول پروف سکیورٹی میں آج اتوار کو ایک ہزارکے قریب یہودی آباد کاورں نےدھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے یہودیشرپسندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیےقبلہ اول کو فوجی چھاؤنی میں تبدیلکردیا۔ آج اتوار کو 912یہودی آباد کار پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلیپولیس کی جانب سے نمازیوں پر حملے کے بعد اس کے ارکان نے اتوار کو ایک مرتبہ پھرمسجد اقصی کے صحنوں اور احاطوں پر دھاوا بول دیا۔ یہودی تہوار ’’ عید الفصح‘‘ کےچوتھے دن یہودی آباد کاروں کو سخت حفاظتی انتظامات میں زبردستی مسجد اقصی کے احاطےمیں داخل کرایا گیا۔ اس حملے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

دراندازی کرنےوالوں نے گروپوں کی شکل میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور اسرائیلی پولیس کی بھارینفری ان کی حفاظت کرتی رہی ۔ القدس کے قدیم شہری علاقے میں شدید تناؤ کی کیفیت میںبھی یہودیوں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی کی اور وہاں پر اپنی رسومات ادا کیں۔

مختصر لنک:

کاپی