چهارشنبه 30/آوریل/2025

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے بڑے پیمانے پر حملے

ہفتہ 8-اپریل-2023

کل جمعہ کو یہودیآباد کاروں کے ریوڑ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کیاملاک پر حملے کیے جبکہ انہوں نے سڑکوں اور شہروں کے داخلی راستے بند کر دیے۔

آباد کاروں نےنابلس شہر کے آس پاس کے کئی علاقوں میں شہریوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا اور شہر کےشمال مشرق میں فروش بیت دجن میں پلاسٹک کے خیموں کو جلا دیا۔

متعدد آباد کاروںنے گاؤں کے اطراف میں حملہ کیا اور فادی کنعان اور عمید شاکر کے عارضے خیموں اور شیلٹروںکو آگ لگا دی۔

آباد کار نابلسکے آس پاس کی کئی گلیوں میں، بشمول حوارہ، فروش بیت دجن، الساویہ، اور دیر شرف کےدیہاتوں اور قصبوں کے قریب جمع ہوئے، اور اشتعال انگیز کارروائیاں کیں۔ شہریوں کیگاڑیوں پر حملے کیے۔

بیت لحم میں آبادکاروں نے شہر کے جنوب میں الخضر قصبے کے جنوبی دروازے کو بند کر دیا۔

آباد کار نشاش کےعلاقے میں جمع ہوئے، شہریوں کی آمد و رفت کے لیے داخلی راستے بند کر دیے اور ان کیگاڑیوں پر حملہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی