لبنانی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ اورمقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات پورے خطے میں جنگ کی آگبھڑکا سکتےہیں۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹوکونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ کو نشانہ بنانے اور ہمارےمقدسات کو مجروح کرنے کی اسرائیلی کوشش خطے کو بھڑکا دے گی۔
صفی الدین نے ایکپریس بیان میں مزید کہا کہ صیہونیوں کو معلوم ہو جائے کہ مسجد اقصیٰ تنہا نہیں ہےاور اس کے پیچھے کروڑوں مسلمان ہیں جو اس کے لیے خون بہانے کے لیے تیار ہیں۔
کل جمعرات کی سہپہر جنوبی لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی قابض ریاست نے اعلان کیا ان حملوں میں چار آبادکار زخمی ہوگئے۔