اسرائیلی قابضفوج کی جانب سے کل بدھ کے روز مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں اور روزہ داروں پرچڑھائی کے خلاف فلسطین بھر میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور ملک کے کئی علاقوںمیں نصرت اقصیٰ ریلیاں نکالی گئیں۔
بدھ کی شام غزہ کیپٹی ، مقبوضہ مغربی کنارے ، یروشلم ، اور مقبوضہ اندرونی فلسطینی علاقوں میں مسجداقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے گئے۔
خیال رہے کہاسرائیلی فوج نے منگل اور بدھ کے روز مسجد اقصیٰ میں نمازوں کے لیے آئے فلسطینیوںپر وحشیانہ حملے کیے جس کے نتیجے میں سیکڑوں روزہ دار زخمی اور سیکڑوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی پر فلسطین سمیت عرب اور مسلمانممالک کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
غزہ میں نمازتراویح کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی اپیل پراحتجاجی جلوس نکالے گئے جسمیں اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت شدید مذمت کی گئی۔
شمالی غزہ میںفلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے زیراہتمام ہونے والے مظاہروں میں شرکاء نے اسرائیلیریاست اور قابض فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اندرون فلسطین کےشہروں حیفا، ام الفحم اور کئی دوسرے مقامات پر اسرائیلی فوج کے مسجد اقصیٰ میںنمازیوں پر تشدد کے خلاف جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔
فلسطینی علاقوںمیں نکالی جانے والی ریلیوں کو منتشر کرنےکےلیے قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمالکیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
ادھر مقبوضہ مغربیکنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی اپیل پراحتجاجیمظاہرے ہوئے جن میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی کی شدید مذمت کی گئی۔