کل منگل کے روزاسرائیلی قابض فوج نے وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے نعلن میںشہریوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض نے قصبے میں قابض ریاست سےتعلق رکھنے والے فوجی پوائنٹ کو توسیع دینے کی آڑ میں شہریوں کی 20 دونم اراضیضبط کر لی۔
اسرائیلی قابضحکام اور آباد کاروں نے مارچ کے مہینے میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کیاملاک پر 436 سے زائد حملے کیے ہیں۔
فلسطین کے دفاع اراضیکمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خلاف ورزیوں میں براہ راست حملہ، توڑپھوڑ اور زمین میں بلڈوزر چلانا ، درختوں کو اکھاڑنا اور املاک پر قبضہ کرنا، بندشیںاور رکاوٹیں اور شہریوں کو جسمانی اور تشدد کا نشانہ بنانا شامل ہے۔