شنبه 18/ژانویه/2025

فلسطینی مزاحمت کار کا تل ابیب میں چاقو سےحملہ، دو اسرائیلی فوجی زخمی

منگل 4-اپریل-2023

اسرائیل کےدارلحکومت تل ابیب کے جنوب میں ایک فوجی بیس کے قریب فلسطینی مزاحمت کار کے حملےمیں دواسرائیلی فوجیوں کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والے ایک فوجیکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ منگل کے روز پیش آنے والا یہ واقعہ گذشتہ ایکبرس سے جاری پرتشدد کارروائیوں میں تازہ اضافہ ہے۔

میگان ڈیوڈ ایڈومپیرا میڈیکل سروسز کے مطابق ایمرجنسی کال سننے والے عملے نے دو افراد کو طبی امدادفراہم کی جنہیں چاقو سے زخم آئے تھے۔ یہ فوجی مرکزی شاہراہ پر تصريفين فوجی بیس کےقریب حملے کا نشانہ بنے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی ہسپتالمنتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا میںزخمی افراد کی شناخت اسرائیلی فوجیوں کے طور پر کرائی گئی ہے۔ حملہ آور سے متعلقصورت حال واضح نہیں ہو سکی۔

میڈیا نے سکیورٹیذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ کار میں سوارتھا۔ کار سے اتر کر اس نے دو افراد کو چھرا گھونپا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میںکامیاب ہو گیا۔ اسرائیلی پولیس مزاحمت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی