وزیراعظم شہبازشریفنے فلسطینی عوام کو ان کے علیحدہ مادروطن کامنصفانہ حق ملنے تک پاکستان اوراسرائیلکے درمیان تعلقات کے امکانات کودوٹوک الفاظ میں مسترد کردیاہے۔
ریڈیو پاکستان کےمطابق اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطابکرتے ہوئے انہوں نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کومسترد کردیا۔
وزیراعظم نے اسامرکااعادہ کیا ہے کہ پاکستان اپنے اس اصولی موقف سے انحراف نہیں کرے گا کہ فلسطینیوںکوان کامنصفانہ حق ملنے تک اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہاکہاس پروپیگنڈے کے پیچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے لندن کی میئرشپ کیلئے مسلمان امیدوارکی مخالفت اوریہودی امیدوارکی حمایت کی۔