جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ پر قبضے اور اسے یہودیانے کی سازشوں پر انتباہ

اتوار 2-اپریل-2023

یہودیت کا مقابلہکرنے کے لیے یروشلم کمیشن نے قابض اسرائیلی حکام اور انتہاپسند "ہیکلگروپس” کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو کنٹرول کرنے کی مسلسل کوششوں کے بارے میںمتنبہ کیا ہے۔ اس تنبیہ میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ زمانی اور مکانی طور پر تقسیمکرنے کی سازش کے ساتھ ساتھ وہاں پر مبینہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازش کی جا رہیہے۔

یروشلم کمیشنبرائے انسداد یہودیت کے سربراہ ناصر الہدمی نے کہا کہ "اسرائیلی قابض ریاستکے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد ہر سطح پر جاری ہے۔ یہ قابض ریاست مسجد اقصیٰ کوکنٹرول کرنے اور اس کی جگہ پرہیکل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔ اس کا مقصد مسجد مبارککے صحنوں میں ایک نئی حقیقت کو مسلط کرنا ہے۔

الھدمی نے مسجداقصیٰ کو یہودیوں کے قبضے کے منصوبوں سے بچانے کے لیے فلسطینی عوام اور عرب اوراسلامی عوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے عرب اوراسلامی عوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بیت المقدس اور مسجداقصیٰ میں تعینات لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں، اس کی حفاظت کریں اور قابض ریاست کے منصوبوں کا مقابلہ کریں۔

مختصر لنک:

کاپی