یکشنبه 04/می/2025

مارچ: فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں صہیونی ہلاک،25 زخمی ہوئے

اتوار 2-اپریل-2023

مارچ 2023ء کے دوران مقبوضہفلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف فلسطینیمزاحمت کی نوعیت اور معیار میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے ماہفلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کےنتیجے میں دو صہیونی ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے۔ زخمیہونے والوں میں زیادہ تر اسرائیلی فوجی شامل ہیں۔

فلسطین انفارمیشنسیںٹر’معطی‘ کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے دوراناسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہری شہید ہوئے۔ مارچ میں مجموعی طور پرفلسطینیوں کی طرفسے 1055 مزاحمتیکارروائیاں کی گئیں۔ ان میں فائرنگ کے 143واقعات بھی شامل ہیں۔ مسلح جھڑپوں کی 54کارروائیاں کی گئیں۔ ان میں زیادہ تر جنین اور نابلس میں ہوئیں۔

نو مارچ کو فلسطینیمزاحمت کار معتز الخواجہ نے تل ابیب کی شاہراہ ڈیزنکوف میں ایک کیفے پرحملہ کرکےپانچ صہیونیوں کو زخمی کردیا۔ ان میں سے ایک زخمی 19 مارچ کو ہلاک ہوگیا۔

10 مارچ کو اسرائیلیفوج نے ایک یہودی آباد کار خاتون کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ یہ خاتون فروری کے آخرمیں ایک فلسطینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگئی تھی۔

یکم رمضان المبارککو جنوب مشرقی طولکرم میں عزبہ شوفہ کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینیمزاحمت کار امیر ابو خدیجہ کو ایک مکان کے محاصرے کےدوران شہید کیا۔

مختصر لنک:

کاپی