جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں میں 21 مزاحمتی کارروائیاں

اتوار 2-اپریل-2023

گذشتہ چوبیسگھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت دیکھی گئی۔ گذشتہچوبیس گھںٹوں کےدوران 21مزاحمتی کارروائیاںریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ کے سات واقعات بھی شامل ہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر”معطی” نے ایک بہادرانہ رن اوور آپریشن میں قابض فوجیوں اور آباد کاروںکے تین زخمی ہونے کے واقعات کو دستاویزی شکل دی۔ اس کے علاوہ فائرنگ کے 7 ، 4دھماکہ خیز آلات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، اور مولوتوف کاک ٹیل اور پٹاخے پھینکے۔

معطی کےمطابق فلسطینیوںنے آباد کاروں کے دو حملوں کو پسپا کیا، جو مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میںہوئے۔ اس کے علاوہ 6 مقامات پر تصادم شروع ہوا، جس کے دوران پتھر پھینکے گئے۔

مقبوضہ بیتالمقدس میں شعفاط چوکی کے قریب جھڑپیں ہوئیں، جب کہ رام اللہ کے علاقے سلواد میںآباد کاروں کے حملے کا سامنا کیا گیا اور قابض فوج کو مولوٹوف کاک ٹیلوں سے نشانہبنایا گیا۔

جینن میں مزاحمتکاروں نے کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے قابض فورسز پر فائرنگ کی، اس کے علاوہ سیلم فوجیچوکی کے قریب دھماکا خیز مواد بھی اڑا دیا۔

مزاحمتی کارکنوںنے قباطیہ قصبے پر دھاوا بولنے کے دوران قابض فوج کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا،جب کہ قصبے میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران پتھراؤ کیا گیا۔

قابض فوج نے جنینکے متعدد علاقوں کو بھاری گولیوں اور دھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی