اردن کے زیرانتظاممحکمہ اوقاف کی طرف سے ماہ صیام کی چھٹی ویں شب کے موقعے پر پچاس ہزار فلسطینی نمازیوں نے نمازتراویح اور رات کی عبادت میں شرکت کی۔
بیت المقدس،اندرون فلسطین اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں فلسطینی نمازی سوموارکے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔
اندرون فلسطین سےبسوں پرقافلہ سیکڑوں نمازیوں کو لے کرقبلہاول پہنچا۔ زیادہ تر فلسطینی الناصرہ، طمرہ، ام الفحم، النقب اور دوسرے شہروںسےآئے۔
دوسری طرف اسرائیلیفوج کی بھاری نفری نے شمالی بیت المقدس میں قلندیہ کے مقام پرجگہ جگہ رکاوٹیں کھڑیکرکے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ پہنچنے سے روکنے کی کوشش کی۔
اسرائیلی فوج کیطرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے چوکیوں پر رش لگ گیا اور فلسطینیوں کو شدید مشکلاتکا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر اسرائیلیپولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب الحطہ سے ایک فلسطینی شہری عبداللہ دعنا کوگرفتار کرلیا۔
کل سوموار کے روزاسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ ام الفحم سے تعلق رکھنے والی خاتون مرابطہ سماح محامیدکو ایک ہفتے کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیا۔