چهارشنبه 15/ژانویه/2025

آباد کاروں کے ہاتھوں مکان نذرآتش کیا جانا دہشت گردی ہے: اسلامی جہاد

پیر 27-مارچ-2023

اسلامی جہادموومنٹ نے کہا ہے کہ رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے سنجل میں آباد فلسطینی احمد ماہرعواشرہ کے گھر کویہودی آباد کاروں کے ہاتھوں نذر آتش کرنا آباد کاروں کی دہشت گردیکے ریکارڈ میں ایک نیا جرم ہے جو کہ ہردن ہرطرف بڑھتا جا رہا ہے۔

اسلامی جہاد کےترجمان طارق عزالدین عزالدین کے نام ایک پریس بیان میں اسلامی جہاد نے قابض حکومتکو ان مجرمانہ کارروائی کی مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اس وقت جو کچھاسرائیلی حکومت کررہی ہے وہی کچھ یہودی آباد کار کررہے ہیں۔

بیان میں اسلامیجہاد نے زور دے کر کہا کہ یہ مجرمانہ کارروائیاں جن کا مقصد فلسطینی عوام اور ان کیثابت قدمی کو کمزور کرنے اور انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے معصوم شہریوںکو دہشت زدہ اور دھمکانا ہے، ناکام ہو جائیں گے، کیونکہ ہماری قوم اپنے حق اور اپنی سرزمین کے حصول کے لیے ہمیشہجدو جہد جاری رکھے گی۔

اسلامی جہاد تحریککے ترجمان نے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ کلاتوار کو اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں نے رام اللہ میں ایک فلسطینیشہری کے مکان کوآگ لگا کر اسے راکھ کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی