جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کرنا چاہتا ہے: عکرمہ صبری

پیر 27-مارچ-2023

یروشلم میں اسلامیسپریم کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کیاستقامت اور ثابت قدمی کی بدولت اسرائیل مسجداقصیٰ کے حوالے سے اپنے سازشی منصوبوں میں ناکام رہا ہے۔

صبری نے الاقصیٰٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ قابض ریاست مسجد الاقصیٰ کو نمازیوں سےخالی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہقابض ریاست کا مقصد مسجد اقصیٰ کی وقتی اور مقامی تقسیم ہے۔ انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ "قابض ریاست مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنے مذموم عزائم کو پورانہیں کرسکے گا اور دشمن کے تمام عزائم ناکام ہوں گے۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ آباد کار قابض افواج کے تحفظ کے بغیر الاقصیٰ پر حملہ کرنے کی جرأت نہیںکرتے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض حکومت قبلہ اول پر دھاووں کی ذمہ دار ہے۔

کل اتوار کی صبحآباد کاروں کے بڑے گروہوں نے قابض فوج کی سخت حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پردھاوا بول دیا اور اعتکاف میں موجود لوگوں وہاں سےنکالنے کی کوشش کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی