فلسطین سینٹر فارپریزنر اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں 650 سے زائد قیدی مختلف بیماریوںمیں مبتلا ہیں اور وہ قیدیوں کی کل تعداد کا 14 فیصد ہیں۔ اسرائیلی زندانوں میں قیدکل فلسطینیوں کی تعداد 4800 ہے، جن میں19 قیدی کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔
مرکز فلسطین نےہفتے کے روز ایک پریس رپورٹ میں کہا کہ قابض ریاست تمام بین الاقوامی معاہدوں کونظر انداز کرتی ہے جن میں قیدیوں کے طبی معائنے کی ضرورت کو ان کی ابتداء میں بیماریوںکا پتہ لگانے اور ہر قیدی کو فطرت کے مطابق ضروری طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کی شرطرکھی گئی ہے۔
مرکز نے بتایا کہقابض ریاست کی جیلوں میں 650 سے زائد بیمار قیدی ہیں جن میں 160 قیدی سنگین نوعیتکی بیماریوں کا شکار ہیں ، جن میں کینسر، گردے کی خرابی، دل کی بیماری، پٹھوں کیخرابی، بند شریانیں، ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دیگر شامل ہیں۔ ایسی بیماریاں جو طبیغفلت کے جرم کے نتیجے میں قابض ریاست کی جیلوںمیں درجنوں قیدیوں کی موت کا باعث بنیں۔
مرکز کی رپورٹ میںطبی غفلت اور دیگر وجوہات کی بناء پر گذشتہ تین سال کے دوران سنگین بیماریوںخصوصاً کینسر میں مبتلا قیدیوں کی تعداد میں اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میںسے آخری قیدی "ولید دقّہ” جسے 38 سال تک حراست میں رکھا گیا تھا کے بارےمیں پتا چلا کہ اسے کینسر تھا۔