چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کے 1000 سابق پائلٹ کا احتجاج میں اپنے پیٹی بھائیوں سے یکجہتی

اتوار 26-مارچ-2023

صہیونی فضائیہ کے1000 سابق پائلٹوں نے ان پائلٹوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا جنہوں نے فوجمیں خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا۔

عبرانی ویب سائٹ "واللا” کے مطابق صہیونیفوج میں پائلٹوں اور ریزروسٹ کے فوجی خدمات سے انکار کی وجہ اسرائیلی حکومت کاعدالتی ترامیم پر عمل درآمد کا ارادہ ہے۔

صہیونی فوج کے سینکڑوںمحافظوں نے فوجی احکامات کو ماننے اور خدمات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خط بھیجے،جب تک کہ عدالتی ترامیم کو تبدیل نہیں کیا جاتا وہ خدمات انجام دینے سے گریزاںرہیں گے۔

تل ابیب میں150000 سے زائد صیہونی مسلسل 12ویں ہفتے مظاہرے کر رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق صہیونیریاست کے اندر ایک سیاسی بحران جنم لے رہاہے جو دہائیوں میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

مختصر لنک:

کاپی