جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارہ: فلسطینی گاؤں حوارہ میں فائرنگ سے دو اسرائیلی فوجی زخمی

اتوار 26-مارچ-2023

مقبوضہ مغربیکنارے میں واقع گاؤں حوارہ میں ایک مشتبہ فلسطینی شخص نے فائرنگ کرکے دو اسرائیلیفوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ دونوں مجروحین یہودی ہیں۔ فلسطینی حکام نے فوری طور پراس واقعہ پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ وہ گولی چلانے والے مشتبہ شخص کاتعاقب کر رہی ہے۔

اسرائیل کےعبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ ایک گاڑی سے کی گئی۔ زخمیہونے والے دو اسرائیلی فوجیوں میں سے ایک ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیل کے عبرانیچینل 12 کے مطابق واقعےکے بعد اسرائیلی فوج نے حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ بہ حفاظت موقع سےفرار ہوگئے۔

گذشتہ ایک ماہ کےدوران میں حوارہ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔اس سےمسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان میں تشدد میں مزید اضافے کا خدشہ پیداہو گیا ہے۔

مارچ کے اوائل میںایک فلسطینی مسلح شخص نے حوارہ میں ایک کارسوار اسرائیلی جوڑے پرگولیاں چلائی تھیں،جس سے کارسوار مرد زخمی ہو گیا تھا۔

ادھر حملے کی ذمہدار عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے عسکری ونگ ابو علی مصطفیٰ بریگیڈز نے قبولکی ہے۔

ابو علی مصطفیٰبریگیڈز کا کہنا ہےکہ اس کے مزاحمت کاروں نےحوارہ کی مرکزی شاہراہ پر ایک اسرائیلیفوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود تمامفلسطینی مزاحمتی قوتوں سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضروررت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی