فلسطینی شہریوںنے اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں عبادت پر عاید تمام پابندیوں اوررکاوٹوں کو روندتے ہوئےکل جمعہ اور شام کو عشا اور تراویح کی نمازوں میں لاکھوں کیتعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔
بیت المقدس میںاردن کے زیرانتظام اوقاف و مذہبی امور کے مطابق جمعہ کی شام اسرائیلی پابندیوں کو روندتے ہوئے ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینیوںنے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے اسموقعے پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سےروکا جا رہا تھا۔
بعد ازاں اسرائیلیفوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں عشااور تراویح کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے نکالنے کے لیےطاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطینی نمازیوںکی بڑی تعداد مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقوں سےآئی۔ نمازیوں کی آمد جمعہ کی صبح شروع ہوگئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو نمازجمعہ کے لیے قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں۔