جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی کالونیوں کی دوباورہ آباد کاری فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ قرار

بدھ 22-مارچ-2023

فالو اپ کمیٹیبرائے قومی اور اسلامی فورسزنے زور دے کرکہا  ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں شمرونبستی میں آباد کاروں کی واپسی پر قابض کنیسٹ کا فیصلہ اور بستیوں کی تعمیر کو جاریرکھنے کا اعلان فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

کمیٹی نے منگل کےروز ایک بیان میں کہا کہ یہ اعلان ان تمام دعووں کی تردید کرتا ہے جو عقبہ اور شرمالشیخ کی سکیورٹی کانفرنسوں میں کیے گئے۔ یہ ایک بار پھر یہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل میں فاشسٹ دائیں بازو کی حکومت نہیں چلےگی۔ فلسطینی عوام کے خلاف اپنی پالیسیوں کو روکنا ہوگا، جن میں سرفہرست زمینوں کی چوریاور بستیوں کی تعمیر ہے۔

کمیٹی نے اتھارٹیکی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فاشسٹ قابض حکومت کے ساتھ تمام معاہدے سےچھٹکارا حاصل کرے۔ اس کے ساتھ کسی بھی ملاقات کی شرط لگانا بند کرے اور کسی امریکیدباؤ کے سامنے نہ آئیں۔

اس نے فلسطینی اتھارٹیکی قیادت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ قومی اتحاد کی طرف بڑھےاور ایک متفقہ جدوجہدکے پروگرام کے ذریعے قابض ریاست کا مقابلہکرے۔ ہماری سرزمین سے قابض ریاست کے نکلنےتک اس کھلی فاشسٹ جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد پیداکرے۔

مختصر لنک:

کاپی