جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے کے قصبے حوارہ میں فائرنگ سے دو اسرائیلی زخمی

پیر 20-مارچ-2023

اتوار کے روزاسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے قصبے حوارہ میں فائرنگ کےنتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کے مرتکب کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اویخائیادرعی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ حملہ آور نے نابلس کے جنوب میں حوارہ میں عینبوسجنکشن پر ایک کار پر فائرنگ کرکے دو اسرائیلی شہری کو زخمی کردیا۔

جواب میں فوج کےایک رکن نے حملہ آور پر گولی چلا کر اسے زخمی کر دیا ہے۔ علاقے میں تعاقب اورکومبنگ آپریشن کے بعد، فورسز نے زخمی دہشت گرد کو ڈھونڈ لیا اور اسے گرفتار کر لیا۔

اخبار "یروشلمپوسٹ” نے اس سے قبل دو اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی جس میں اسبات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ان میں سے ایک کی حالت "سنگین” ہے۔ ٹی وی ’’24 آئی‘‘ نیوز نے بتایا کہ حملہ آور نے 18 گولیاں چلائیں اور بندوق میں کوئی خرابیہوئی تو اس نے بندوق پھینک دی اور فرار ہوگیا۔

یہ رپورٹ ایسےوقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی اور فلسطینی حکام مصر میں بڑھتے ہوئے تشدد کوپرسکون کرنے کے لیے بات چیت کے لیے مل رہے ہیں۔ اس سال کے آغاز سے فلسطینی اسرائیلتنازع دونوں طرف سے 100 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔ ایجنسی فرانس پریس کی طرف سےمرتب کردہ ایک ٹول کے مطابق 86 فلسطینی اور 13 اسرائیلی اور ایک یوکرینی شہری موتکے منہ میں جا چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی