اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ اور سیاسی بیورو کے رکنموسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ہماری پسند اور براہ راست دلچسپی قابض ریاست کے خلافمزاحمت کو بڑھانا ہے اور ہم شرم الشیخ جیسی امن کانفرنسوں کو مسترد کرتے ہیں۔ ایسیکانفرنسیں فلسطینی قوم کے مطالبات اوران کے حقوق کا دیر پا حل نہیں ہوسکتیں۔
خیال رہے کہمصرکی میزبانی میں چند روز بعد مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جسمیں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ابو مرزوق نےوضاحت کی کہ یورپی اور امریکی حکام قابض ریاست کے جرائم کے بارے میں بیانات جاریکرتے ہیں لیکن اسرائیلی ریاست کو اس کے جرائم کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیےکوئی اقدام نہیں کرتے۔
ابو مرزوق نے پریسبیانات کے دوران مزید کہا کہ سکیورٹی کوآرڈینیشن کے ساتھ ہمارا مسئلہ فلسطینی فریقکی طرف سے قابض ریاست کو فراہم کی جانےوالی معلومات میں ہے۔ بدقسمتی سے فلسطینیوں کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ اسرائیلکے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے بجائے فلسطینیوں کے ساتھ ہم آہنگی اورتعاون زیادہ اہم اور ضروری ہے۔
حماس کے سیاسی بیوروکے رکن نے کہا کہ ہم فلسطینی اسیررہ نما خضرعدنان کی حمایت کرتے ہیں اور اسرائیلی جیلر کے سامنے اس کی ثابت قدمی کی حمایتکرتے ہیں۔