جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں ایک مکان مسمار کر دیا

جمعرات 16-مارچ-2023

قابض صہیونی فوج نے آج بروز جمعرات رام اللہکے مغرب میں دیر عمار گاؤں میں زیر تعمیر مکان کو مسمار کر دیا۔

ایک مقامی ذریعےنے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی ایک بڑی فورس نے دو فوجی بلڈوزروں کے ہمراہ گاؤں پردھاوا بول دیا اور عمر الغزاوی کے زیر تعمیر 240 مربع میٹر کے مکان کو منہدم کردیا۔

ذرائع نے مزیدکہا کہ قابض فورسز نے دعویٰ کہا کہ یہ مکان اس کے مالک نے غیرقانونی طور پر تعمیرکیا تھا۔ قابض فوج کی طرف سے مالک مکان کو ایک نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جس میںمکان کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دے کر اسے مسمار کرنے کا کہا تھا۔

فلسطینی مرکزبرائے شماریات کے مطابق قابض افواج نے فلسطین میں 1058 عمارتوں کو مسمار کیا۔ انمیں 353 رہائشی عمارتیں اور 705 دیگرتنصیبات شامل ہیں۔ان میں 93 کو ان کے مالکانکے ہاتھوں زبردستی مسمار کرایا گیا۔ مالکان کےہاتھوں مسمار عمارتوں میں 88 مقبوضہ بیت المقدس میں تھیں۔

مکانات مسماریمیں القدس گورنری سر فہرست رہی جہاں 29 فیصد مکانات مسمار کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی