کل منگل کے روز فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس سروس نے اسرائیلیجیل سے رہائی پانے والے 24سالہ جوان محمد ہیثم راشد دراغمہ کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طوباس میںاس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ انٹیلی جنس حکام کے اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ دراغمہ کوگرفتار کرنے کے لیے گھر پر دھاوا بولے۔
زیر حراست شخص کےبھائی عبیدہ دراغمہ نے کہا کہ "انٹیلی جنس سروس کے ارکان پر مشتمل ایک سکیورٹیگروپ نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا اور اسگھر کے صحن میں فائرنگ کی جہاں میرا بھائی تھا۔”
دراغمہ نے مزیدکہا کہ "ہم حیران رہ گئے جب انہوں نے گھر پر دھاوا بول دیا اور بغیر وارننگکے گولی چلا دی۔ ایسا کچھ نہیں ہوا جس کی وجہ سے عباس ملیشیا نے ہمارے بھائی کوگرفتار کرلیا۔”
عبیدہ دراغمہ نےکہا کہ قابض عباس ملیشیا نے میرے بھائی کو یہ جانتے ہوئے گرفتار کیا کہ وہاسرائیلی جیلوں میں دو بار قید کاٹ چکا ہے۔ دوسری بار وہ چند ہفتے قبل ہی اسرائیلیعقوبت خانوں سے رہا ہوا تھا۔