اسرائیل کےعبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے چینل "کے اے این” چینل نے اطلاع دیہے کہ چند روز قبل اردن کی میزبانی میں عقبہ سکیورٹی اجلاس کے دو ہفتے بعد ایک نئیسربراہی کانفرنس آئندہ دنوں مصر کے پرفضا مقام شرم الشیخ میں امریکی سرپرستی میں منعقد کی جائےگی۔ اس سربراہ کانفرنس میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئیہے۔
چینل نے کہا کہقابض فوج کے قومی سلامتی کے سربراہ کے ساتھ ساتھ شن بیٹ کے سربراہ اور مقبوضہ مغربیکنارے میں قابض حکومت کی کارروائیوں کے کوآرڈینیٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اردن اور مصر کے وفود بھی شرکت کریں گے۔ .
چینل کے مطابقشرم الشیخ سربراہ اجلاس عقبہ سکیورٹی سربراہی اجلاس کے نتائج میں سے ایک ہے اوررمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر فلسطین میں فیلڈ کے حالات کو پرسکون کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
عقبہ سربراہیاجلاس چند ہفتے قبل اردن میں منعقد ہوا تھا جس میں اتھارٹی، قابض ریاست، اردن، مصراور امریکا کے نمائندوں نےشرکت کی تھی۔ تاہم فلسطینی دھڑوں اور عوام کی طرف سے اسنام نہاد امن کانفرنس کو مسترد کردیا گیا تھا۔
عقبہ سربراہیاجلاس کے اعلامیے کے متن کے مطابق "تمام فریقین نے یروشلم میں مقدس مقامات کےتاریخیاسٹیس کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ ساتھ ہیفلسطینیوں اور اسرائیل سے یکطرفہ اقدامات کو 3 سے 6 ماہ تک معطل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔