جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی حکام کا الحاجہ فاطمہ سالم کا مکان مسمار کرنے کا فیصلہ

منگل 14-مارچ-2023

پیر کے روز قابض صہیونیبلدیہ کے عملے نے یروشلم میں الشیخ جراح محلے میں واقع الحاجہ فاطمہ سالم کا مکان مسماری کا فیصلہ کیا ہے۔

قابض فورسز نے میونسپلٹیکے عملے کے ہمراہ الشیخ جراح محلے میں احاجہ فاطمہ سالم اور ان کے بچوں کے گھر پرچھاپہ مارا اور ان کے گھر کی مسماری کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ یہ مکان صرف ایک کمرےاور اس کی سہولیات پر مشتمل تھا۔

بے دخلی کے خطرےسے حاجہ فاطمہ سالم اور ان کے بچوں کے گھروں کو دائیں بازو کے یہودی آبادکاروں سےخطرہ لاحق تھا۔ یہودی آباد کارں کا جعلی دعویٰ ہے کہ  فاطمہ سالم کے مکان کے نیچے زمین 1948 سے پہلے یہودیوںکی جائیداد تھی۔ یہ خاندان کئی سالوں سے عدالتوں میں اپنی املاک کو قبضے سے بچانےکے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ .

ایک سال پہلے آبادکاروں نے حاجہ سالم کی زمین کا پلاٹ خاندان کے گھروں کے سامنے ضبط کر لیا اس کےاندر داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کے لیے ایک دفتر قائم کیا گیا، جب وہ کنیسٹکے رکن تھے۔ آج تک اس جگہ پر بن گویر کا دفتر موجود ہے۔

مختصر لنک:

کاپی