جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی رہ نما اسرائیلی جیل سے رہا، بیٹے کی حراست میں توسیع

منگل 14-مارچ-2023

قابض اسرائیلیحکام نے جیل میں قید فلسطینی رہ نما اور معتز الخواجہ شہید کے والد الشیخ صلاح خواجہکوجیل سے رہا کردیا ہے تاہم ان کے ایک بیٹے محمد الخواجہ کی قید میں مزید توسیع کیگئی ہے۔

قابض حکام کا فیصلہ عوفر ملٹری جیل میں فلسطینی رہ نماخواجہ اور ان کے بیٹے محمد کے مقدمے کی سماعت کے بعد آیا۔

گذشتہ جمعے کوقابض فوج نے رہ نما الخواجہ اور ان کے بیٹے محمد کو گرفتار کر لیا تھا اور اجتماعیسزا کےطور پران کے مکان کی مسماری کے لیے اس کی پیمائش کی گئی تھی۔

قابض فوج نے الشیخصلاح الخواجہ اور ان کے بیٹے محمد کو اس وقت گرفتار کیا جب ان کے ایک بیٹے معتزکو جمعراتکو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا تھا کہتل ابیب میں ہونے والی اس مزاحمتی کارروائی میں پانچ یہودی آباد کار زخمی ہوگئےتھے۔

مختصر لنک:

کاپی