جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ، مغربی کنارے،یروشلم میں گرفتاریاں

پیر 13-مارچ-2023

فلسطینی مزاحمتکاروں نے نابلس کے مشرق میں اسرائیلی فوجی چوکی پر فائرنگ کی، جب کہ قابض فوج نےمغربی کنارے اور یروشلم میں الگ الگ مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں متعددفلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔اس دوران نوجوانوں اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپیںہوئیں۔

نابلس میں مزاحمتکاروں نے نابلس شہر کے مشرق میں بیت فوریک فوجی چوکی کو گولیوں اور گھریلو ساختہدھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔

قابض فوج نے جنینکے مغرب میں واقع گاؤں رومانہ میں چھاپہ مارا اور محمود ابوبکر کے گھر میں موجودان کے بیٹے کامل کی تلاش کے بہانے ان کی تلاشی لی۔

قابض فوجیوں نےشہری رباح ابو حماد کے کلب اور حجام کی دکان پر چھاپہ مارا اور اس کے صارفین کیشناخت کی جانچ پڑتال کی، جب کہ اغباریہ خاندان کے ایک نوجوان کو اس کی انٹیلی جنسحکام کے سامنے پیشی کا سمن جاری کیا۔

قابض فوج نےسکولوں کے قریب فوجی چوکی قائم کر دی۔ شہریوں کی گاڑیوں کی تلاشی اور ان کے شناختیکارڈز کی جانچ پڑتال شروع کر دی جس کے بعد جھڑپیں ہوئیں، اس دوران صوتی بم اوردھاتی گولیاں چلائی گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

الخلیل میں اسرائیلیقابض فوج نے عدے الجعبری کو گرفتار کیا۔

بیت لحم میں قابضفوج نے بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع قصبے طوق پر دھاوا بول دیا اور قصبے کے مغربمیں الشععر محلے میں گھر پر چھاپہ مار کر 17 سالہ صہیب موسیٰ الشعر کو گرفتار کر لیا۔

مقبوضہ بیتالمقدس میں مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام میں العقبات کے نواحیعلاقے میں داخلی راستے کے قرب و جوار میں جھڑپیں ہوئیں، اس دوران قابض فوج نے زہریلیگیس کے بم برسائے جس سے متعدد شہریوں کا دم گھٹا۔

قابض فوج نےنوجوان ابراہیم درباس کو مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیساویہ سے اور دو نوجوانوںعبدالناصر ابو سنینا اور احمد نجیب کو مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر سے گرفتار کیا۔

اسی تناظر میںقابض حکام نے یروشلم کے نوجوان نورالدین عاھد دویک کی قید میں اگلے منگل تک توسیعکر دی۔

قابض فوج نے کلسہ پہر یروشلم کےحزما کے قصبے سے  نوجواننسیم العقاد کو بھی گرفتار کر لیا اور اس کی گاڑی ضبط کر لی۔گرفتار نوجوان کا تعلقنابلس شہر سے تھا۔

قابض فوج نےجوانوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹیں ڈالیں اور انہیں اس وقت فیلڈ تفتیش کا نشانہ بنایاجب وہ یروشلم میں شعفاط پناہ گزین کیمپ کی چوکی سے گزر رہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی