عبرانی اخبار”اسرائیل ہیوم” کے مطابق صہیونی وزیر برائے امیگریشناوفیر سوفر آنے والےدنوں میں ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کا مقصد صہیونی ریاست میں فرانسیسی یہودیوں کی ہجرت کی حوصلہافزائی کرنا ہے۔
اخبار کے مطابقحالیہ برسوں میں فرانس سے یہودی تارکین وطن کی تعداد میں 42 فیصد کمی کے پس منظر میںیہ شرکت سامنے آئی ہے۔
عبرانی اخبار نےسوفر کے اس عزم کا انکشاف کیا کہ وہ طریقہ کار اور سہولیات کا ایک پیکج پیش کرے گاجو فرانس کے یہودیوں کو صہیونی ریاست میں زندگی کے حوالے سے فراہم کی جائے گی۔ اسنئے پیکج میں براہ راست ملازمت کے مواقع حاصل کرنے، ان کے حالات زندگی کو بہتربنانےاور ان کو اسرائیلی معاشرے میں ضم کرنے اور لیبر مارکیٹ میں شامل کرنے کی سہولیات شاملہیں۔
یہ قدم وزارت کےبجٹ میں 120 ملین شیکل اضافے کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایک ماہ کے اندرصہیونی وزیر کا فرانس کا یہ دوسرا دورہ ہے۔