جمعه 15/نوامبر/2024

فروری میں اسرائیل کے ہاتھوں 187 املاک کو مسمار یا سیل کیا:رپورٹ

پیر 13-مارچ-2023

انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والے گروپ ہیومن رائٹس اینڈ ڈیموکریسی میڈیا سنٹر "شمس”(رملہ میں قائم انسانی حقوق کی ایک آزاد تنظیم) نے فروری 2023 کے مہینے کے لیےاسرائیلی قابض حکام کی طرف سے فلسطینی تنصیبات کی مسماری، مسماری نوٹس اور ان کی بندشکے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ  فروری کے دوران قابض فوج نےفلسطینیوں کی ملکیتی 187 تنصیبات کو مسمار، بند کرنے یا انہیں مستقبل میں نشانہبنانے کے لیےمسماری کے نوٹس جاری کیے گئے۔

انہوں نے بتایاکہ خلاف ورزیوں سے 126 املاک متاثر ہوئیں اور نو املاک جن کے مالکان کو لائسنس نہہونے کے بہانے جرمانے اور قید کی دھمکیوں کے تحت ازخود مسمار کرنے پر مجبور کیا گیا۔

قابض فورسز نے 60تنصیبات کو منہدم کرنے یا کام بند کرنے کے نوٹس جاری کیے جن میں مکانات، رہائشیکمرے، پتھر کی دیواریں اور چھوٹی مسجد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یروشلمکے الطور محلے میں شہید حسین قراقع (جس نے 10 فروری کو رن اوور حملہ کیا تھا) کےگھر کو بند کر دیا گیا اور گھر کے تمام بیرونی اور اندرونی دروازے اور کھڑکیاں بندکر دی گئیں۔ مکان کو شیٹ میٹل اور ایلومینیم کی چادروں سے بند کر دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی