کل اتوار کواسرائیلی قابض حکام نے جیل میں قید فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کی ہمشیرہ حنانالبرغوتی کو "نفحہ” جیل میں اپنے بھائی سے ملنے سے روک دیا اور اسے”نعلین ” چوکی پر ڈھائی گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد روک دیا۔
کلب برائے اسیراننے ایک بیان میں کہا کہ پابندی کا فیصلہ "سکیورٹی بہانے” کے تحت کیاگیا۔ اسیران کلب کا کہناہے کہ البرغوثی خاندان برسوں سے اسرائیلی ریاست کی منظمانتقامی کارروائی کا شکار ہے۔
کلب نے نشاندہی کیکہ اسیر رہ نما نائل البرغوثی کے والدین اور بھائی کی موت کے بعد ان کی بہن اوراہلیہ کو بھی ملنے سے روک دیا گیا۔
کلب برائے اسیرانکا کہنا ہے کہ نائل البرغوثی کی بہن حنان کو اس کی گرفتاری کے پہلے دور میں مسلسل6 سال تک اس سے ملنے سے روکا گیا تھا۔