چهارشنبه 30/آوریل/2025

یدیعوت: ایران۔ سعودی معاہدہ "اسرائیل” کے منہ پر "تھوکنے” کے مترادف

اتوار 12-مارچ-2023

عبرانی اخبار’یدیعوتاحرونوت‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ۔ ایران معاہدہ "اسرائیل کے منہ پرتھوکنے” اور نارملائزیشن معاہدوں کو وسعت دینے کی نیتن یاہو کی کوششوں کے لیےایک شدید دھچکا ہے۔

اخبار کا خیال ہےکہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا نقشہ کھینچےگااور نئے جوہری معاہدے کے لیے رابطہ کاری کو بحال کر سکتا ہے۔

دو روز قبل ایراناور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کودوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کے اندر سفارت خانے اور نمائندگی کو دوبارہ کھولنے کےمعاہدے کا اعلان کیا۔

ایرانی تسنیم ایجنسینے کہا ہے کہ گذشتہ فروری میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بیجنگ کے دورے کے بعد ایرانیسپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے پیر کے روز اپنے سعودی ہممنصب کے ساتھ گہری بات چیت کا آغاز کیا، جس کا مقصد تہران اور ریاض کے درمیانمسائل کے حل کے لیے ایرانی صدر کے دورے کو حتمی شکل دینا تھا۔

ایک مشترکہ بیانمیں اعلان کیا گیا کہ ایران اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنےپر اتفاق کیا۔ بات چیت کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ "اسلامی جمہوریہ ایران اورمملکت سعودی عرب نے سفارتی تعلقات دو ماہ کے اندر دوبارہ شروع کرنے اور سفارت خانےدوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی