جمعہ کی صبحفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےمیں ایک فلسطینی نوجوان کو ایک آباد کار نے گولی مارکر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سلفیتاور قلقیلیہ کے درمیان واقع "ڈورٹ فارم” چوکی کے قریب یہودی آباد کاروںکو چاقو مارنے کی کوشش کی جس پر اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
عبرانی ’کان‘ عبرانی ریڈیو کے مطابق نوجوان کئی چاقوؤں کے ساتھ "اللہاکبر” کا نعرہ لگاتا ہوا آباد کار کے قریب پہنچا اور آباد کار پر وار کرنے کیکوشش کی جس نے اس پر گولی چلا دی۔ جس سے ان کی فوری موت واقع ہو گئی۔
عبرانی ریڈیو نےدعویٰ کیا کہ اس کے قبضے سے چاقو اور مقامی ساختہ دوسرے دستی ہتھیار بھی ملے۔
وزارت صحت نےاعلان کیا کہ شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے اسے عبد الکریم بدیع الشیخ (عمر21 سال)کی موت کی اطلاع دی ہے، جب ایک آباد کار نے اسے قلقیلیہ کے قریب گولی مار دی۔
جمعہ کے روزاسرائیلی قابض فوج نے قلقیلیہ کے جنوب میں واقع سنیریہ گاؤں پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے گاؤں پر چھاپہ مارا اور متعدد گھروں کی تلاشی لی جن میںشہید عبدالکریم کے والد بدیع عبدالکریم الشیخ کے گھر بھی شامل ہیں، جنہیں جمعہ کیصبح قلقیلیہ کے مشرق میں آباد کاروں نے گولی مار کرشہید کر دیا تھا۔