چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے غزہ کے سمندر میں چار ماہی گیر زخمی

جمعہ 10-مارچ-2023

آج جمعرات کواسرائیلی قابض بحریہ نے چار ماہی گیر اس وقت زخمی کر دیے جب وہ غزہ شہر کے سمندر میںاپنا کام کر رہے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطینکے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض کشتیوں نے غزہ شہر کے ساحل سے چار ماہی گیروںکو لے جانے والی ماہی گیری کی ایک کشتی پر ربڑ کی گولیاں برسائیں جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والےماہی گیروں میں محمد عبدالرحمن بکر، محمود محمد سعد بکر، خمیس محمد سعد بکر اور یسریزکریا بکر شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی