جمعه 15/نوامبر/2024

شہید خروشہ کی نماز جنازہ پرعباس ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت

جمعرات 9-مارچ-2023

فلسطین کے علاقےغرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونےوالے عبدالفتاح خروشہ کے جنازے پرعباس ملیشیا کے حملے کی مقامی سطح پر شدید مذمتکی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ عباسملیشیا نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید عبدالفتاح خروشہ کے جناز پرآنسوگیسکی شیلنگ کے ساتھ ربڑ کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئےتھے۔

اسلامی تحریکمزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ نابلس میں حکام کی جانب سےالقسام بریگیڈز کےشہید کمانڈرعبد الفتاح حسین خروشہ کے جنازے کے جلوس جنازے پر حملہ عباس ملیشیا کا ایکنیا اخلاقی جرم ہے جو اس کے ظلم و زیادتی کے سیاہ ریکارڈ میں ایک نیا اضافہ ہے۔ حماس کا کہنا ہےکہ ہمارے لوگوں اور اس کیقومی علامتوں کی اور ہماری قومی اور مذہبی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔

حماس نےبدھ کی سہپہر کو جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ سوگواروں پر حملے اور ان میںسے متعدد کی گرفتاری نے فلسطینی عوام کی خواہشات اور ان کی قومی امنگوں کے خلافکھڑے ہو کر تمام سرخ لکیروں کو پار کر دیا ہے۔ جنین میں مزاحمت کاورں کی جھڑپیںاور مزاحمتی شہید کی تاریخ اور اس کی اسیری اورمزاحمتی قربانیوں کو نظرانداز کرناناقابل قبول ہے۔

اس کا خیال ہے کہنابلس میں شہید خروشہ کے جسد خاکی کے جلوس پرحملہ یروشلم میں ان کی تدفین کے دورانقابض افواج کے ہاتھوں شہید شیرین ابو عاقلہ کے جسد خاکی کے گرنے کے واقعے کی یادتازہ کرتا ہے۔

حماس نے مطالبہ کیاکہ اس بزدلانہ اور قابل مذمت فعل میں ملوث اور ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔

اپنی طرف سےاسلامی جہاد تحریک نے کہا ہے کہ اس نے "بہادر شہید عبدالفتاح خروشہ کے جلوسجنازہ پر نابلس میں اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔”

اسلامی جہاد نےسخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "اس ذلت آمیز رویے کی جو مستند قومیروایات سے باہر ہے، جسے ہم اخلاقی گراوٹ سمجھتے ہیں۔ یہ ایک ایسا عمل جسے فلسطینیعوام مسترد کرتے ہیں۔

پاپولر فرنٹ برائےہیومن رائٹس حوارہ آپریشن کے مرتکب شہید عبدالفتاح خروشہ کے جلوس جنازہ پر فلسطینیاتھارٹی کے سکیورٹی سروسز کے حملے کی مذمت کی۔

محاذ نے جنازے میںشرکت کرنے والوں کے خلاف حملے کو غنڈہ گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا صرف وہی لوگکرتے ہیں جو ہمارے لوگوں کی مزاحمت سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ ہر قسم کے جبر اور دھمکیوںکو مکمل طور پر مسترد کرنے پر زور دیتے ہوئے حقوق کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی