اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شہید عبدالفتاح خروشہ کیاہلیہ محترمہ ام خالد خروشہ کو فون کیا اور ان کے شوہر کی شہادت پر تعزیت اور انکی فلسطینی تحریک آزادی میں اپنی جان قربان کرنے کے عظیم کارنامے پر مبارکباد پیشکی۔
حماس کے سربراہنے کہا کہ "بہادر شہید عبدالفتاح (ابو خالد) نے وہ بہادری پیش کی جو ہمارےلوگوں اور ہماری قوم کے مشن کے لیے عظمت کے اوراق میں روشنی کی فراہمی کا استعارہ ہے۔”
انہوں نے مزیدکہا کہ اس ہیرو شہید نے جسے نہ تو قید کیا گیا تھا اور نہ ہی نظربند، اس نے صیہونیدشمن کے خلاف مزاحمت کے راستے کو جاری رکھا اور اپنے جہاد اور آپریشن سے دور ونزدیک ہونے والی کانفرنسوں کے سامنے فیصلہ کن کلمہ پیش کیا۔
خیال رہے کہ حماسکےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر عبدالفتاح خروشہ کو گذشتہ روز منگل کےروز قابض فوج کی جانب سے ایک قتل عام کے دوران شہید کیا گیا۔ اسرائیلی فون نے انکی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے کرانہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے گرفتاریدینے کے بجائے مقابلہ کرتے ہوئے داد شجاعت دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیشکردیا۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی میں چھ فلسطینی شہید ہوئے۔
اسماعیل ھنیہ نےشہید کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ عبدالفتاح خروشہ نےاپنی جان کی قربانی دے کریہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قومجھکنے والی نہیں بلکہ دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت اور جہاد جاری رکھے ہوئے ہے۔