اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں شہر جنین کے ایک ’’جبع‘‘ پر حملہ کردیا جس میں کم از کم تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ صہیونی فوج نے جنین کے شورش زدہ شہر کے جنوب میں واقع گاؤں جبع پر حملہ کیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینی اسرائیلی فوجی آپریشن کے دوران اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ گزشتہ چند ماہ سے ’’جبع‘‘ گاؤں حریت کے متوالے فلسطینی نوجوانوں کے ایک ابھرتے ہوئے گروپ کا مسکن بنا ہوا ہے جس نے اسرائیلی قبضے کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہیں۔ اسرائیل کے مغربی کنارے پر قبضے کو چھپنواں سال چل رہا ہے۔
السيارة المستهدفة في جبع pic.twitter.com/qELZXYX0I8
إسراء درويش (@isra_darwish) March 9 2023
دریں اثنا مشرقی القدس کے شمال میں اسرائیلی فائرنگ سے 7 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں الرام قصبے پر چھاپہ مار کارروائی کرکے اسرائیلی قابض فوج نے فائرنگ کرکے سات فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ الرام قصبے پر چھاپے کے دوران قابض فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
#عاجل | قوة صهيونية خاصة تغتال 3 شبان فلسطينيين بعد إمطار سيارتهم بالرصاص في بلدة جبع جنوب #جنين pic.twitter.com/0QtkN7YsR8
Khair Eddin Aljabri (@Khair_Aljabri) March 9 2023
ادھر فلسطینی اسیران کلب نے بتایا کہ قابض فوج نے تین فلسطینیوں کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ جنین کے جنوب میں ایک فوجی چوکی سے گزر رہے تھے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک 74 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں سے 27 شہداء شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین سے تھے۔
جبع، جنِّين
9.3.2023 pic.twitter.com/J08W4OSQmxحَنين (@HalabiiHaneen) March 9 2023