جمعه 15/نوامبر/2024

قابض فوج مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی جسارت کررہی ہے:عکرمہ صبری

بدھ 8-مارچ-2023

مسجد اقصیٰ کےمبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے زور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی قابض ریاست اور اس کیافواج مبارک مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کےاپنے سازشی منصوبے اور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

الشیخ صبری نے ایکاخباری بیان میں کہا کہ ’’مسجد اقصیٰ پر دھاوے اور اس دوران ہونے والی تلمودی رسومات مسجد کو یہودیکردار دینے کی کوشش ہے‘‘۔

انہوں نے زور دےکر کہا کہ اسرائیلی قابض فوج کی سخت حفاظت کے بغیر آباد کار الاقصیٰ پر دھاوے کیہمت نہیں کرتے۔

کل منگل کی صبح درجنوںآباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولا۔ یہ دھاوے یہودیوں کےمذہبی تہوار”پورمفیسٹیول” کے موقعے پر بولے گئےاور انتہا پسند "یہودا گلِک” کے ساتھانہوں نے اشتعال انگیز دورے کیے۔انہوں نے بائبل کا مذہبی لباس اور مذہبی شناختکےحامل کپڑے پہن رکھے تھے۔

مسجد اقصیٰ پرآباد کاروں کے دھاوے کے ساتھ مل کر قابض فوج نے یروشلم کی مرابطہ نفیسہ خواص کومقبوضہ بیت المقدس کی الواد اسٹریٹ سے گرفتار کر لیا۔

مبینہ طور پر”ہیکل آرگنائزیشنز” نے آباد کاروں سے نام نہاد یہودی "تہوار "کے موقع پر منگل اور بدھ کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی