اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے بیرون ملک رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہ فاشسٹ صہیونی وزیر بن گویرکی طرف سے رمضان کے مہینے میں ہمارے بیت المقدس کے شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنےکی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان قابض ریاست کے سامنے ایک دھماکے اور آتش فشاں سے کم نہیں۔
قاسم نے منگل کےروز ایک پریس بیان میں کہا کہ "ہماری قوم بیت المقدس کی سرزمین کے مالک ہیں اور وہ صہیونیمنحرف لوگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے، انہیں مسمار کرنے اور کھلے عام بے گھرکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ .
انہوں نے وضاحتکرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت بالعموم ہماری تمام مقبوضہ سرزمین اور بالخصوصہمارے مقدس دارالحکومت میں کسی بھی صیہونی اقدام کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہیہے۔
قاسم نے کہا کہ”ہماریعرب اور اسلامی قوم کے عوام، اس کی حکومتوں اور اس کے قانونی اور انسانی حقوق کےاداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ یروشلم کے گھروں کو مسمار کرنے کے قتل عام کو روکنے کےلیے سخت محنت کریں، جس کا قابض رمضان کے مہینے میں ارتکاب کرنے کا خطرہ ہے۔
اسرائیلی نشریاتیادارے نے پیر کے روز اطلاع دی کہ انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتماربن گویر نے قابض پولیس کو رمضان کے مقدس مہینے میں مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کےمکانات مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری اسرائیلیکمیشن نے بین گویر کی ہدایات کو "سنسنی خیز” قرار دیا۔ مقبوضہ شہر کےمشرق میں ماہ رمضان کے دوران کسی قسم کی مسماری سے بچنے کے لیے برسوں سے مشق کیجاتی رہی ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے بچا جا سکے۔