یہودی آباد کاروںکی بڑی تعداد نےکل منگل کی شام کو قابض افواج کی فول پروف سکیورٹی میں مقبوضہ مغربیکنارے کے شہروں نابلس اور الخلیل پر حملے کیے۔
الخلیل میں یہود آبادکاروں نے شام کے وقت شہر کے مرکز میں تل رمیدہ محلے، الشہدا اسٹریٹ، السہلہ، وادیالحسین، اور الجابر محلے کے شہریوں پر حملہ کیا۔
مقامی ذرائع نےتصدیق کی کہ متعدد آباد کاروں نے شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں، ان پر پتھرپھینکے اور ان پر کالی مرچ گیس اور بجلی کے جھٹکے لگائے۔تشدد سے متعدد فلسطینی بےہوش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابقدرجنوں آباد کاروں نے پرانے شہرالخلیل میں اشتعال انگیز مارچ کے ساتھ کئی محلوں پردھاوا بول دیا۔ نام نہاد "مذہبی تہوار ” منانے کے بہانے شہر کی گلیوںمیں اشتعال انگیز مارچ کیا۔
سماجی کارکن عمادابو شمسیہ نے کہا کہ آباد کاروں نے خان شاہین محلے پر دھاوا بول دیا، ایک گاڑی کیتوڑ پھوڑ کی اور اس میں موجود مسجد پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
اس کے علاوہ قابضفوج نے دو بھائیوں ہادی اور ہانی ابو سنینا اور نوجوان محمد النوجعہ کو بنی دارمحلے میں ان کے گھروں سے گرفتار کر کے شدید زدوکوب کیا۔
نابلس میں منگل کونابلس کے مشرق میں واقع قصبے ناصریہ میں آباد کاروں کے حملے میں دو شہری زخمیہوئے۔
ایک مقامی ذرائعنے بتایا کہ آباد کاروں نے سرحان دویکات پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا، اس کےچہرے اور پاؤں پر زخم آئے اور ایک اور شہری کو پاؤں میں چوٹیں لگیں۔