اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسا شہداء بریگیڈز نے جنین کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔ یہ شہدا منگل کی شام کو جنین کیمپ میں استقامت اور مزاحمت کے قلعے میں دشمن کےخلاف لڑتےہوئے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔
اپنے ایک بیانمیں بریگیڈز نے اپنے بہادر شہید عبدالفتاحخروشہ، "ابو خالد جو حوارہ آپریشن کے ایک بڑےمزاحمت کارتھے کی شہادت پر انہیںخراج عقیدت پیش کیا۔ اس فدائی حملے میں دو یہودی شرپسند ہلاک ہوگئے تھے۔انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ یہ کارراوئی ہمارے عوام کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کا ردعملہے۔
بریگیڈز نے شہیدالقسام ہیرو معتصم صباغ کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیاہے کہ ہم اپنے عوام کے تمام مجاہدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض دشمن اور اس کےغاصبوں کے مقابلے میں مسلح مزاحمت تیز کریں اور اپنے مقبوضہ وطن کے تمام حصوں میں دشمنکے خلاف صف بندی کریں۔
خیال رہے کہگذشتہ روز اسرائیلی فوج نے حوارہ میں دہشت گردی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو شہیدکردیا تھا جب کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں متعدد صہیونی بھی ہلاک ہوئےتھے۔