اتوار کی شام قابضاسرائیلی فوج نے غرب اردن کےجنوبی شہر بیت لحم میں ایک مسجد اور ایک دوسری عمارت جسےگودام کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔ ادھراسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
ایک مقامی ذرائعنے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک بلڈوزر کے ہمراہ بیت فجار اور مراح معلاگاؤں کے درمیان واقع علاقے "ام سعید” پر دھاوا بول دیا اور اس علاقے میںایک مسجد کو منہدم کردیا۔
قابض فوج نے بیتلحم کے مشرق میں واقع گاؤں بیت تمار میں شہری فواد جمعہ جدال کی سائبان فروخت کرنےوالی ایک بیرک کو بھی مسمار کر دیا۔
درایں اثناء قابضفوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب سے نوجوان محمد شحادہ یوسف عودہ کو اورنوجوان نسیم جابر کو مقبوضہ بیت المقدس سے اس کے کام کی جگہ سے گرفتار کر لیا۔
قابض فوج مقبوضہمغربی کنارے اور یروشلم میں شہریوں کی گرفتاریوں اور ان اور ان کی املاک پر حملوںسمیت روزانہ چھاپہ مار کارروائیاں کرتی ہے۔