جمعہ کی شام اسرائیلیقابض فوج نے جنوب مشرقی غزہ کے علاقے میں کوڑے کرکٹ کے ایک ڈھیر میں لگی آگبجھانے والے فائربریگیڈ کے عملے پر فائرنگ کی۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصانکی اطلاع نہیں ملی۔
مرکزاطلاعات فلسطینکے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اپنی فوجی گاڑیوں کے اندربیٹھے اسرائیلی فوجیوںنےجنوب مشرقی غزہ میں حجر الدیک کے مقام پر فلسطینی فائربریگیڈ کے کارکنوں پر اسوقت فائرنگ کی جب وہ کوڑے ڈھیر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کررہے تھے۔
غزہ میونسپلٹی کےمطابق کوڑےکے ڈھیر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ البتہ اسرائیلی فوج کیفائرنگ کے بعد فلسطینی کارکنوں کو اس جگہ سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
میونسپلٹی کو ایکبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ دستیاب صلاحیتوں کے مطابق تمام ضروری اقداماتاٹھانے کے لئے کام کر رہا ہےاور یہ خدشہ ہے کہ آگ کوڑے کےڈھیرکے تمام حصوں تک پہنچ جائے گی۔ اس سےماحولیات مشکلات پیدا ہوں گی۔