جمعہ کی شام قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میںرام اللہ کے گورنری کے الگ الگ علاقوں میں تین شہریوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانبرام اللہ میں متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
مشرقی سلواد قصبےمیں قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم۔ ہوا۔ اس دوران قابض فوج نے درجنوںنوجوانوں کے تعاقب کے دوران گیس بم اور دھات کی گولیوں کی فائرنگ کی۔اس دوران قابضفوج نے ایک فلسطینی نوجوان تامر محمود سعدکو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا۔
البیرہ کے شمالیداخلی راستے پر فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ اور قابض فوج کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔جہاں اسرائیلی قابض فوجنےایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
قبضے کی افواج نےرام اللہ کے قریب بیتونیا کے قصبے پر طوفان برپا کردیا اور نوجوان عبد اللہ ابوحامد کو گرفتار کیا اور اسے نامعلوم منزل میں منتقل کردیا۔