پچھلے ہفتے مغربیکنارے میں قابض اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کے خلاف فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران دو فلسطینی شہید ہوئے جب کہتین یہودی آبادکاروں کو قتل کردیا گیا۔
مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق 24-02-2023 سے 2-03-2023 تک کے عرصے میں دو فلسطینی شہید اور 3 آباد کار ہلاک اور 28 دیگر افراد کومزاحمتی کارروائیوں میں زخمی کردیا گیا۔
مزاحمت کاروں نے472 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جن میں 63 فائرنگ ، 13 دھماکہ خیز آلات اور 14 پٹرول بم حملے شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابقسنگ باری کی 105، یہودی آباد کاروں کے حملوں کو پسپا کرنے کی 61 ، براہ راستمحاذآرائی کی 156 کارروائیاں، دشمن کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی 16 کارروائیاں اورفوجی تنصیبات اور آلات کو آگ لگانے چار واقعات رونما ہوئے۔
گذشتہ ہفتے کےدوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کےنتیجے میں ایک پندرہ سالہ بچے محمد نضال سلیماور 22 سالہ محمودجمال حمدان کو شہید کیا گیا۔