فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع ہجائی یہود بستی کے قریب ہفتے کی صبح فائرنگ کے حملے میں ایک صہیونی آبادکار زخمی ہوگیا۔
عبرانی میڈیا نے بتایاکہ فائرنگ کے بعد یہودی آباد کار کی گاڑی کو روڈ نمبر 60 پر آگ لگ گئی جس کے نتیجےمیں آباد کار شدید زخمی ہوگیا۔
حملہ کرنے والے فلسطینیمزاحمت کار بہ حفاظت جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
گذشتہ اتوار کونابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں ایک فلسطینی کی طرف سے کیے گئے فائرنگ کےحملے میں دو آباد کار ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ قابض فوج کی جانب سے پرانے شہر میںقتل عام کے چند دن بعد پیش آیا جس میں 11فلسطینی مارے گئے تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق 24 فروری سے 2 مارچ تک کی مزاحمتی کارروائیوں میں 3 آباد کار ہلاک اور 28زخمی ہوئے۔