مقبوضہ بیت المقدسمیں اسرائیلی قابض حکام نے جیلوں رہا ہونے والے دو قیدیوں کے بینک اکاؤنٹس اور انکی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک اور قیدی کے والد کے اکاؤنٹ اور اس کی گاڑی کو بھیقبضے میں لے لیا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی’وفا‘ کے مطابق قابض فوج نے یروشلم کے ایک سابق اسیر محمد درباس کی گاڑی کو قبضے میںلے لیا اور اس کے بینک فنڈز ضبط کر لیے۔
قابض فوج نےمقبوضہ بیت المقدس میں مزموریا چوکی پر رہا ہونے والے قیدی ایوب نعمان عفانہ کیگاڑی بھی قبضے میں لے لی اور اس کا بینک اکاؤنٹ بھی ضبط کر لیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ قابض فوج نے یروشلم کے قیدی بشار العبیدی کے والد کی گاڑی قبضے میں لے لی،ان کی والدہ کو گرفتار کر کے ان سے قلندیہ فوجی چوکی پر زمین پر پوچھ گچھ کی گئی۔ان کا بینک اکاؤنٹ بند کر دیا اور تقریباً ایک ہفتے کے دوران اس میں موجود رقم ضبطکر لی۔
قیدیوں اور ان کےاہل خانہ پر یہ حملہ انتہا پسند اسرائیلی قابض حکومت میں قومی سلامتی کے وزیراتمار بن گویر اور انتہا پسند قابض حکومت میں وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کی طرف سے87 قیدیوں کے فنڈز ضبط کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔