قابض اسرائیلیفوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں اریحا کے مقام پر واقع مہاجر کیمپ پر چھاپہمار کارروائی کے دوران دو فلسطینی شہریوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔
فلسطینی وزارتصحت نے بدھ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے اریحا میں عقبہ جار کیمپ پرچھاپے کے دوران اسرائیلی گولیاں مار کر دو فلسطینیوں کو شہید کیا۔ ایک فلسطینی کوشدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور کچھ دیر بعد اسرائیلی فوج نے اس کی شہادتکا اعلان کردیا۔ زخمی ہونے کے بعد وہ کئی گھنٹے سڑک پرتڑپتا رہا مگر اسرائیلی قابضفوج نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے اور اسےایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔
بدھ کواسرائیلیافواج نے اریحا میں عقبہ جبر کیمپ پر اچانک چھاپہ مارا۔ قابض فوج نے ایک مکان کوگھیرے میں لے لیا اور اس کے اندر موجود لوگوں سے باہر آنے کو کہا گیا۔
اسرائیلی فوج نےپیر کی شام ایک آباد کار کی ہلاکت کے جواب میں شمال مشرقی مغربی کنارے کے شہر اریحااور اس کے دیہاتوں پر مسلسل تیسرے روز بھی اپنا سخت محاصرہ جاری رکھا۔
بدھ کو مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلیافواج اریحا شہر تک رسائی یا اس سے باہرنکلنے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور شہر میں کسی کو داخل ہونے یا باہر جانے سے روکاجا رہا ہے۔ تمام سڑکوں اور شہرکے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی کی گئیہے۔
اسرائیلی افواجنے شہر کے مشرق میں کراما کراسنگ کے قریب فوجی چوکیاں اور عقبہ جبر کیمپ کے قریبجنوبی داخلی راستے، شہر کے شمال میں دو دیگر چوکیوں کے علاوہ شہر اور اس کے دیہاتکے ارد گرد دوسری ثانوی چوکیاں قائم کیہیں۔
عقبہ جبر پناہگزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کےدوران تین فلسطینی شہری زخمی ہوئے جب کہ قابضفوج نے چھ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
گرفتار ہونے والےشہریوں میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں جن کی شناخت عبد الناصر ،محمد، صالح، ماهراورعامر موسى شلون کے ناموں سے کی گئی ہےاور وہ تمام سابقہ قیدی ہیں۔