کل سوموار کی شامفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں آبادکاروں کی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حوارہ، بیتا اور دوسرےدیہاتوں میں رات کے وقت احتجاجی مظاہرں میں حصہ لیں۔
دوسری جانب حراسالجبل نے آباد کاروں کے خطرے اور ان کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بیتا اورنابلس کے جنوب میں واقع دیہاتوں میں رات کی احتجاجی سرگرمیوں میں واپسی کا اعلان کیا۔
حراس الجبل نے بیانمیں کہا ہے کہ "اے زمین اور خون کے وفادار آزاد لوگو، لوہے اور آگ کے سوا کوئیچیز ہمیں ان کے نقصان سے نہیں بچا سکے گی۔”
انہوں نے مزید کہاکہ "ہماری طاقت اس سرزمین سے نکلتی ہے، ہم اس کے لوگ اور مالک ہیں۔ یہ ہر ایکآزاد اور غیرت مند شخص کو دعوت ہے جو اپنی عزت، سرزمین اور مقدسات سے وابستگی رکھتاہے، ثابت قدمی اور دشمن کی مخالفت کی سرگرمیوں میں مشغول ہو کر اس کا مقابلہ کرے۔”
کل سوموارکو فلسطینیمزاحمتی فورسز نے نابلس کے قصبے حوارہ اور اس کے آس پاس کے دیہاتوں میں فلسطینیوںکی حمایت میں رات کے وقت سڑکوں اور چوکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔
بیان میں رات گیارہبجے فلسطینی علاقوں میں سڑکوں پر نکلنے کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ حوارہ ، فزعہ اور نابلس کے دیہاتوں میںیہودی غنڈہ گردی کا مقابلہ کیا جا سکے۔”
اتوار کے روزنابلسمیں حوارہ، عصیرہ القبلیہ اور بورین کے قصبوں پر آباد کاروں کے حملوں کے علاوہاسرائیلی فوج نے بھی فلسطینیوں پر حملے کیے۔
اس جارحیت کےنتیجےمیں ایک شہری شہید 390 سے زائد زخمی ہوئے۔
گذشتہ روز اسلامیتحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے مقبوضہفلسطینی شہروں میں فلسطینی عوام سے مطالبہکیا کہ وہ فوری طور پر غاصب اور اس کے مجرم آباد کاروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔