پیر کی شام اسرائیلیقابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے کئی قصبوں پر دھاوا بول دیا اور الخلیل کے شمالمیں ایک لڑکے کو گرفتار کر لیا۔
بیت المقدس شہر میںقابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان قصبے اور قصبے کے عین اللوزا محلےکے ساتھ ساتھ شہر کے مشرق میں واقع الطور قصبے پر دھاوا بول دیا۔
ادھر غرب اردن کےجنوبی شہر الخلیل میں قابض افواج نے17 سالہابراہیم یوسف جوابرہ کے گھر پر حملہ کیا۔ قابض فوج نے شہر کے شمال میں واقع العروبکیمپ میں بچے کو حراست میں لے لیا۔
طوباس گورنری میںوادی اردن کے یہودی آباد کاری کےامور کے ماہر معتز بشارات کے مطابق قابض فورسز نےعاطوف اور شمالی وادی اردن کی کمیونٹیز کو ملانے والی سڑک کو بند کر دیا۔